Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلیہ کو نقل کروانے والا پولیس اہلکار معطل

  نئی دہلی ۔۔ ہندکے سول سروس کے امتحان میں نقل کروانے کا الزام ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف جبکہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  حیدر آباد کے گرلز ہائی اسکول میں سول سروس کا پرچہ جاری تھا کہ اس دوران چھاپہ مار ٹیم نے کمرے سے ’جوائس جو‘ نامی امیدوار کو شک کی بنیاد پر تلاشی لینی شروع کی۔خاتون کی تلاشی کے دوران یہ بات سامنے  آئی کہ وہ اپنا پرچہ نقل  کررہی تھی، جوائس کے کان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس لگی ہوئی تھی جس کی مدد سے وہ اپنا پرچہ حل کرنے میں مصروف تھیں اور دوسری طرف اْن کے شوہر سوالات کے جوابات بتا رہے تھے۔امیدوار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی تو یہ بات سامنے  آئی کہ مذکورہ خاتون  پولیس افسر سفیر کریم کی اہلیہ ہیں اور وہ اپنی بیوی کو موبائل کے ذریعے سوالات کے جواب بتارہے تھے، چھاپہ مار ٹیم نے خاتون کو پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کیا گیا۔ چنئی پولیس نے خاتون کے خلاف امتحان میں نقل کا دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور اْن کے شوہر (پولیس افسر) سفیر کریم کو تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے معطل کردیا گیا۔
 
 

شیئر: