Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی کی بدولت 3مریضوںکو نئی زندگی

ریاض۔۔۔تبوک میں دماغی موت کے بعد فلپائنی خاتون کے اعضاکی بدولت ریاض اور تبوک کے 3مریضوں کی جان بچ گئی۔ تبوک کے کنگ خالد اسپتال کے طبی عملے نے واضح کردیا تھا کہ 39سالہ فلپائنی خاتون کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے۔ ا س کے شوہر کو مطلع کر کے متوفی کے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری لی گئی۔ ایک مریض کو پھیپھڑے ، دوسرے کو دل اور تیسرے کو گردوں کی ضرورت  تھی۔ کامیابی سے پیوند کاری کر لی گئی اور تینوں مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔
 

شیئر: