Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاتولونیا علیحدگی، 8 وزرا کو جیل بھیجدیا گیا

 میڈرڈ.... اسپین کی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کاتولونیا کے 8 وزراءکو جیل بھیج دیا۔ اسپین کی حکومت نے کاتولونیا آزادی کے اعلان پر حکومت ختم کرتے ہوئے صدر اور وزراءکو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اسپین سے علیحدگی کی تحریک میں حصہ لینے والے 8 وزرا کو عدالت میں پیش کیا کیا گیا، جن پر ملک سے غداری اور عوام کو علیحدگی پر اکسانے کا الزام تھا۔حکومتی وکیل نے استدعا کی کہ کاتولونیا کی علیحدگی کیلئے تحریک چلانے والے رہنما یورپ میں قیام پذیر ہیں انہیں گرفتار کرکے ملک واپس لایا جائے۔کاتولونیا کے 5 دیگر اراکین اسپین کی اسمبلی کے ممبر بھی ہیں وہ اپنے جرائم کا اعتراف کرچکے ہیں تاہم ملکی قوانین کے تحت انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے 9 نومبر کو سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر: