Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک اور حائل کے اسکولوں میں موسم سرما کے اوقات

تبوک.... تبوک اور حائل کے اسکولوں میں آج اتوار سے سرما کے اوقات پر عمل کیاجائے گا۔ تبوک محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجن کے تمام اسکولوں میں آج اتوار سے پہلی کلاس کا آغاز صبح 8بجے ہوگا جبکہ تعلیم کا اختتام 2بجکر30منٹ تک ہوگا۔ دوسری طرف حائل محکمہ تعلیم نے بھی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ ریجن میں موسم سرما کے اوقات کار پر عمل کیا جائے۔ محکمہ تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر یوسف بن محمد الثوینی نے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لڑکوں کے اسکولوں میں اسمبلی 7بجکر45منٹ پر ہوگی جبکہ پہلی کلاس 4بجے ہوگی۔ لڑکیوں کے اسکولوں میں اسمبلی 7بجکر30منٹ پر ہوگی جبکہ پہلی کلاس 7بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔ 

شیئر: