Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، امریکہ

نیویارک ۔۔۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ثقافت یونیسکو کے لیے امریکی مندوب کرس ہیگاڈورن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ عالمی ادارہ چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونیسکو کی طرف سے اسرائیل مخالف اقدامات اور بیوروکریسی اس کی بنیادی وجہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ چھوڑنے کی ایک وجہ بجٹ بھی تھی۔ امریکی مندوب نے کہاکہ یونیسکو شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تعلیم اور سوشل میڈیا کے شعبوں میں سرمایہ خرچ کرنے میں تیزی لائے۔واضح رہے کہ یونیسکو نے فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت سے رکنیت دی ہے۔

 

شیئر: