Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون ایکس میں خرابی کی شکایت، ایکٹیویٹ نہیں ہورہا

واشنگٹن۔۔۔معروف امریکی کمپنی ایپل کا اب تک کا سب سے بہترین فون آئی فون ایکس ہے، جسے حاصل کرنے کیلئے دنیا کے لاکھوں لوگ پریشان ہیں۔ویسے تو آئی فون ایکس کو رواں برس ستمبر میں متعاراف کریا تھا، تاہم اسے فروخت کیلئے 3 نومبر کو پیش کیا گیا۔اس فون کو حاصل کرنے کیلئے دنیا کے مختلف ممالک میں لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔صارفین نے ٹوئٹر پر شکایت کی کہ انہیں آئی فون ایکس کو ایکٹیویٹ کرنے میں مسئلہ درپیش ہے۔صارفین نے جیسے ہی آئی فون ایکس کو ایکٹیویٹ کرنے کی کوشش کی تو انہیں پاپ اپ مسیج موصول ہوا کہ ابھی ایپل کا سرور عارضی طور پر دستیاب نہیں۔مسیج میں صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ چند منٹوں بعد فون کو دوبارہ ایکٹیویٹ کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ صارفین نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ گزشتہ 30 منٹ سے فون کو ایکٹیویٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر آئی فون ایکس ایکٹیویٹ نہیں ہو رہا۔آخری اطلاعات کے مطابق آئی فون ایکس کو ایکٹیویٹ کرنے کا مسئلہ صرف امریکی صارفین کو درپیش تھا۔دوسری جانب ایپل نے تاحال شکایات سامنے آنے کے بعد کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔
 

شیئر: