Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

145ملین برس قبل چوہے کے دانت برآمد

پورٹسماﺅتھ....... پورٹسماﺅتھ یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو ڈورسیٹ جراسک کے ساحل سے 145ملین برس پرانے چوہے جیسے ایک جانور کی باقیات ملی ہیں۔ اب تک پائے جانے والے دنیا کے یہ سب سے زیادہ قدیم ممال کی باقیات ہیں۔ اس طالب علم کو 2دانت ملے تھے جن پر تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ اتنی زیادہ پرانے ہیں۔ محققین نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے آج زمین پر پھرنے والے متعدد ممال کے ”آباﺅ اجداد “ کا بھی پتہ چلایا ہے۔ انکا کہناہے کہ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ یہ ممال پہلے انتہائی چھوٹے قد کے ہوا کرتے تھے۔ یونیورسٹی کے ایک ریسرچ فیلو ڈاکٹر سوئٹ مین نے بتایا کہ یہ دانت انڈر گریجویٹ طالب علم گرانٹ اسمتھ کو ملے تھے۔ وہ ساحل پر پہاڑیوں پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسکی نظر ان دانتوں پر پڑی۔ تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ قدیم زمانے کے جانوروں کے دانت تھے۔

شیئر: