Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمی تغیرات کے نتائج

ٹوٹن، انٹارکٹیکا ..... موسمی تغیرات کے جو نتائج سامنے آرہے ہیں اس کا دنیا بھر میں جائزہ لیا جارہا ہے خاص کر ان علاقوں میں جو سال بھر برف سے ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں یا جہاں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ برفباری ہوتی ہے۔ اسی حوالے سے تحقیق کے دوران یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ مشرقی انٹارکٹیکا کے سب سے بڑے گلیشیئر ٹوٹن میں بڑے پیمانے پر حل پذیری شروع ہوچکی ہے اور اس کی رفتار اتنی زیادہ ہے کہ اگر یہی حال رہا تو جلد ہی سطح سمند رمیں 11فٹ کا اضافہ ہوسکتا ہے۔صورتحال کی بڑی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ جنوبی سمندری علاقے میں گرم اور تیز طوفانی ہواﺅں کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے اور یہ بڑا گلیشیئر نیچے سے ہی پگھلنا شروع ہوچکا ہے اور بہت بڑا حصہ سمندر میں شامل ہوچکا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ گرم اور تیز ہواﺅ ںمیں مزید اضافہ ہوگا اور جیسے جیسے گرمی بڑھے گی گلیشیئر کے پگھلنے کا عمل بھی بڑھے گا۔ واضح ہو کہ اب تک اس بڑے گلیشیئر کو ”سویا ہوا عفریت “ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پگھلنے کا عمل اس وقت شروع ہوا جب سائنسدانوں نے گلیشیئر کی نچلی تہہ سے پانی کے بہاﺅ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز دیکھی۔
 

شیئر: