Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد میں امیر ممالک پیچھے

نیویارک۔۔۔ ماحولیات کے تحفظ کے پیرس معاہدے کے تحت امیر ممالک نے  2020ء تک غریب ممالک کو سالانہ ایک سو بلین ڈالر فراہم کرنے کا کہا تھا، وہ اس پر عملدرآمد کے معاملے میں کافی پیچھے ہیں۔ یہ انکشاف بلوم برگ نیو انرجی فنانس  کی شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق توانائی کے حصول کے لیے ماحول دوست تکنیک پر ایک سو گیارہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے امیر ممالک نے دس دس ارب ڈالر مہیا کیے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں معاہدہ  2009ء میں طے ہوا تھا جس پر پیرس میں 2015ء میں دستخط کر دیئے گئے تھے اور امیر ممالک کو اس پر عملدرآمد کرنا تھا۔
 

شیئر: