Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے پاﺅں دھوکر پینے چاہئیں، مشاہد اللہ

اسلام آباد...مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے4برسوں میں ملک کو بدترین مسائل سے نکالا ہے جتنی خدمت نواز شریف نے پاکستان کے لئے کی ہے ان کے پاوں دھو دھو کر پینے چاہئیں۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کروڑوں لوگ محبت کرتے ہیں۔ لوگوں کے دلوں سے نواز شریف کو کسی صورت نہیں نکالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب ایٹم بم کا دھماکہ کیا تھا تو اس وقت بھی ان کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب نواز نے پاکستان کو معاشی طاقت بنایا ہے۔4 برسوں میں ملک کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ سمیت گیس بحران اور دیگر سنگین مسائل سے نکالا ہے جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا ۔ پوری دنیا پاکستان کی بہترین معیشت کی تعریف کررہی تھی تو انہیںنتقام کا نشانہ بنادیا گیا۔ مشاہد اللہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو تو سزا نہیں دی گئی جنہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں بنائی اور ملک میں کرپشن کی انتہا کر کے ملک کو کھوکھلا کر دیا ۔ یہاں تک کہ ہفتے اور اتوار کوبھی بینک کو کھول کھول کر لوٹا گیا اور وہی لوگ نواز شریف کے خلاف بولنے والوں کی حمایت کررہے ہیں ۔

شیئر: