Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

37بجلی گھروں کے چور گرفتار

مکہ مکرمہ ....مکہ مکرمہ پولیس کے ماتحت جرائم کا سراغ لگانے والے اہلکاروں نے 3ممالک کے 14افراد پر مشتمل چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ بجلی گھروں میں واردات کررہا تھا۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 37بجلی گھروںسے 10لاکھ ریال مالیت کی چوریوں کی شکایتیں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ سراغرسانوں نے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرادیا۔ ان میں سے ایک کا تعلق افریقہ، دوسرے کا ایشیا اور تیسرے کا سعودی عرب سے ہے۔ تینوں نے اقبال جرم کرلیا۔

شیئر: