مدینے میں 70 آرگینک فارمز جو زرعی مصنوعات کا معیار بہتر بنا رہے ہیں
مدینے کے آرگینک فارمز کی پیداوار میں کھجوریں سرفہرست ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ ریجن میں آرگینک ایگریکلچر فارمنگ ماحول دوست طریقوں کو اپنانے اور کیمیائی کھاد کے استعمال میں کمی کے ذریعے زرعی شعبے کے استحکام اور پیداوار میں تنوع لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریجنل وزارتِ ماحولیات پانی و زراعت کا کہنا ہے اس سے نہ صرف زرعی مصنوعات کا معیار بہتر ہو رہا ہے بلکہ غذائی تحفظ کو بھی تقویت مل رہی ہے۔
اس وقت مدینہ منورہ ریجن میں 70 سے زائد آرگینک (نامیاتی) فارمز موجود ہیں جن کا مجموعی رقبہ 1700 ہیکٹر سے زیادہ ہے۔ ان فارمز سے غذائی پیداوار 6800 ٹن سے تجاوز کرچکی ہے۔
آرگینک فارمز کی پیداوار میں کھجوریں سرفہرست ہیں ان کی نمایاں اقسام میں عجوہ، روثانہ اور عنبر ہیں۔ کھجوروں کے علاوہ سٹریس فروٹ، انجیر، پتوں والی سبزیوں کےعلاوہ دیگر سبزیاں بھی شمال ہیں۔ مویشیوں کےلیے چارے کی پیداوار بھی کامیابی سےکی جاتی ہے۔
وزارت کی جانب سے کاشتکاروں کو نامیاتی فارمنگ کے طریقوں اور جدید تکنیکوں سے آگاہ کرنے کا باقاعدگی سے انتظام کیا جاتا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ریجن میں آرگینک ایگریکلچر فارمنگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں زرعی شعبے کی اقتصادی قدر میں اضافے اور مقامی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے میں معاون ہیں۔
