Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر لوٹنے والے 6بہروپیے گرفتار

جدہ... جدہ پولیس نے گھر میں گھس کر 30ہزار ریال لوٹنے والے6مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ واردات کے طریقہ کار پربھی سوالات کئے جارہے ہیں۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ جدہ کے الکندرہ پولیس اسٹیشن کی حدودمیں مقیم ایک غیر ملکی نے رپورٹ درج کرائی کہ 6افراد خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے اس کے گھر میں گھس آئے تھے۔ ان میں سے ایک پولیس جیسی وردی پہنے ہوئے تھا۔ اسکے ہاتھ میں ریوالور تھا۔ یہ لوگ اس سے 30ہزار ریال لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے سراغرسانوں کی مدد سے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ان میں سے 4کا تعلق ایک عرب ملک، پانچویں کا سعودی عرب اور چھٹے کا افریقہ سے تھا۔
 

شیئر: