Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کو لوٹنے والے بہروپیے گرفتار

جدہ....جدہ پولیس نے مقیم غیر ملکی کو حملہ کرکے لوٹنے والے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک مقیم غیر ملکی نے شکایت درج کرائی تھی کہ 2افراد اسے زدو کوب کرکے گاڑی میں اپنے ہمراہ لے گئے۔ خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کررہے تھے۔ دونوں نے اس سے نقدی چھینی اور اسے دھکا دیکر بھگا دیا۔ پولیس نے حلیہ دریافت کرکے دونوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ القرشی نے بتایا کہ خفیہ گشتی دستے نے 5افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ ہوئی۔ ان میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ وہ گرفتار شدگان میں سے ایک کی مدد سے منصوبہ بندی کرکے اس قسم کی وارداتیں کررہا تھا۔
 

شیئر: