Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ بندش غریبوں کےلئے تباہی ،راج ببر، ملائم سنگھ ، مایاوتی

    لکھنؤ۔۔۔گزشتہ برس 8نومبر کو ملک میں نوٹ منسوخی کا اعلان ہوا تھا جس سے زبردست افراتفری کا عالم پیدا ہوا ۔کتنی جانیں گئیں، کتنی شادیاں رکیں اور کاروبار بیٹھ گئے، چھوٹے تاجر ہوں یا بڑے دونوں نوٹ منسوخی کی مار آج بھی جھیل رہے ہیں ۔ کانگریس نے اپنے ریاستی صدر راج ببر کی قیادت میں جلوس نکالا اور جی پی او پارک پر جمع ہوکر احتجاجی جلسہ کیا ۔اسی طرح سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کارکنوں نے بھی یوم سیاہ منا کر مرکزی اور ریاستی حکومتوں شدید نکتہ چینی کی ۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کل لوہیان بھون میں پارٹی ورکر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشلسٹ ہیں اس لیے گاؤں میںجاکر لوگوں کو نوٹ منسوخی کی یاد دلائیں اور عوام سے کہیں کہ جب حکمراں جماعت کے لیڈران اور ورکرزآپ کے پاس آئیں تو ان سے یہ ضرور پوچھیں کہ ملک میںکتنی ناجائز دولت تھی جسے وزیراعظم مودی نکال کر باہر لانے میںکامیاب ہوئے۔ دوسرے ملکوں میں جمع ناجائز دولت کو ملک میںلانے کا انکا وعدہ کہاں گیا؟اسی طرح بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا کہ نوٹ منسوخی سے ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ جن کے پاس ناجائز دولت ہے وہ آج وزیراعظم مودی کے دوست بنے ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت سرمایہ داروں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔ غریب تباہی کے کگار پر ہے اور امیر لوگ مزید امیر ہوتے جارہے ہیں۔

 

شیئر: