Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے پھر قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کردیا

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث قبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں۔جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے یہ موثر نسخہ ہے۔ ٹو ئٹر پر بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی بینک نے آفت زدہ معیشت کی حقیقت کھول دی ۔گزشتہ سال ملکی معیشت نمایاں ابتری کا شکار رہی ہے۔عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ آئندہ سال پاکستان سب بڑے معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہے گا۔ میکرو اکانومی کے اہداف پورے نہیں ہوسکیں گے ۔خاص طور پر مالی سال کا خسارہ اور سالانہ شرح نمو کے اہداف پورے نہیں ہوں گے۔ اقتصادی نمو کی شرح بھی منفی اثرات کی زد میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مفلوج حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے قبل ازوقت انتخابات ہی واحد حل ہے ۔

شیئر: