Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر فرانس کا دورہ مملکت کیوں؟

 قاہرہ۔۔۔اسٹراٹیجک اسٹڈیز کے فرانسیسی انسٹیٹیوٹ کے مشیر ڈومنیک مویزی نے فرانسیسی صدر کے غیر متوقع دورہ سعودی عرب اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا راز منکشف کرتے ہوئے کہا کہ اب تک فرانسیسی صدر کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی  ۔صدر کے ایجنڈے پر ملاقات کا کوئی پروگرام بھی نہیں تھا۔ صدر فرانس کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے دونوں کے درمیان 3مرتبہ ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی ۔ فرانسیسی مشیر نے بتایا کہ صدر فرانس سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ 
 

شیئر: