Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولن کے اغوا کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، ترکی

انقرہ... ترک حکومت نے امریکہ میں مقیم جلاوطن ترک رہنما فتح اللہ گولن کو اغوا کرنے کے منصوبے کی تردید کی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ ترک حکام نے امر یکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلین کو گولن کو حوالے کرنے کےلئے کئی ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ مائیکل فلین اور ان کے بیٹے سے 15 ملین ڈالر کے عوض فتح اللہ گولن کو جبرا ًانقرہ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق بات چیت کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ واشنگٹن میں قائم ترک سفارت خانے نے بھی ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ترک حکومت گزشتہ برس ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔
 

شیئر: