Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویانا کے چڑیا گھر میں مادہ پانڈا درخت پر چڑھ کر پھنس گئی

 ویانا .....  انگریزی کا ایک پرانا محاورہ ہے کہ ’’اوپر چڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ  نیچے اترنے میں آسانی ہوتی ہے‘‘ مگر یہ محاورہ عملی زندگی میں انسانی تگ و دو کے حوالے سے بیان کیا جاتا ہے کہ انسان کو ترقی کرنے کیلئے خوب محنت کرنا ہوتی ہے اور نیچے گرنے کیلئے اسے کسی مدد کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ بلا کسی کوشش کے جتنا نیچے گرناچاہے گر سکتا ہے۔ یہ بات انسانوں کی ہوگئی مگر اکثر جانور اس محاورے کے برعکس کام کرتے نظرآتے ہیں۔ وہ درختوں کی بلندیوں پر چڑھ جاتے ہیں اور پھر اترتے وقت انہیں خوف لاحق ہوجاتا ہے کہ کہیں نیچے گر نہ جائیں۔ایسی چیزوں میں بلیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں مگر اب مقامی چڑیا گھر میں ایک مادہ پانڈ انے بھی ایسا ہی کر دکھایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ درخت کی بلند شاخوں پر لگی ہوئی لذیذ بیریاں کھانے کیلئے درخت پر چڑھی تھی مگر اترتے وقت اونچائی دیکھ کر اتنی گھبرائی کہ خاموشی سے بیٹھ گئی۔ درخت پر جاکر پھنس جانے والی مادہ پانڈا  کا نام فوفن بتایا جاتا ہے او رچڑیا  گھر والوں کاکہنا ہے کہ اسے طرح طرح کی بیریاں بیحد پسند ہیں۔ چڑیا گھر کی سیر کو آئے لوگوں نے اسکی تصاویر نیٹ پر جاری کردی ہیںجو بیحد مقبول ہورہی ہیں۔ تصویریں اتارنے والے فوٹو گرافر کا نام جوتھا کرسٹنر بتایا گیا ہے ۔ جو اکثر اس چڑیا گھر کی سیر کو آتے ہیں ان کا کہناہے کہ اکثر وہ اس پانڈا کو درخت پر لگی بیریوں کیلئے قلابازیاں کھاتے دیکھا ہے کبھی وہ گرتی ہے اور اس بار اسکی قسمت اچھی تھی کہ وہ درخت پر بیٹھی رہ گئی ورنہ اتنی  بلندی سے نیچے اترتے وقت اسکے ساتھ کوئی حادثہ پیش آسکتا تھا۔ اب اسکی عمر سوا سال ہے۔ اگست میں اسکی پہلی سالگرہ منائی گئی تھی۔ اس وقت دنیا بھر میں ایسے پانڈا کی تعداد  دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

 

شیئر: