Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صاف اور محفوظ میک اپ کا استعمال یقینی بنائیں

کہا جاتا  ہے کہ خواتین اپنی ز ندگی میں اوسط سات پاوٗنڈز  سے زیادہ لپ اسٹک کھا لیتی ہیں . کیا آپ جانتی ہیں جو لپ اسٹک آپ کے پیٹ تک پہنچ رہی ہے وہ زہریلے کیمیائی اجزاٗ سے بھر پور ہے ۔ 
دلچسپ اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہم دن کا اغاز اچھی اور صاف ستھری خوراک کے ساتھ کرتے ہیں مگر کیمیائی اجزاٗ سے بھرپور میک اپ کے ذریعے زہریلے مادے تواتر سے ہمارے جسم میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں ۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کیمیکل خاص طور پر پیرابینز کا ستعمال خواتین میں بڑھتی عمر کے اثرات کو تیز کرنے ، تھائی رائیڈ کے مسائل ، بانجھ پن یہاں تک کہ کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ لہذا ان مسائل سے بچنے کے لیے ایسا میک اپ اور اسکن کیئر  کی اشیاء استعمال کریں جن مین ماحول دوست مرکبات اور  قدرتی اجزاء استعمال کیے گئے ہوں اور جن کے استعمال سے صحت پر سمجھوتہ نہ ہو . 
کوئی بھی پراڈکٹ خریدنے سے پہلے لیبل پر دی گئی ہدایات ضرور پڑھ لیں اس سے آپ کو صحیح پراڈکٹ کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوگی .سبزی اور پھلوں سے حاصل ہونے والے آرگینک  اجزاء سے تیار کیے جانے والے پراڈکٹ سب سے بہترین انتخاب ہوتے ہیں اس لیے ایسی مصنوعات کا انتخاب کیجیے جن مین یہ اجزاء شامل ہوں . 
جن مصنوعات میں پانی شامل ہوتا ہے ماہرین انہیں استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں کیونکہ اس قسم کی مصنوعات کو پھپھوند سے بچانے کے لیے ان میں پریزرویٹیو کی بڑی مقدار  شامل کی جاتی ہے  . بہتر ہے کہ آرگینک اجزاء کو مدنظر رکھتے ہوئے  آئل بیس مصنوعات کا انتخاب کیجیے  ان سے آپ کو زیادہ فائدہ ہو گا . 
 

شیئر: