Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے امریکی کمانڈرکی ملاقات

راولپنڈی... پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق خطے کی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے بھی ضروری ہے۔پاکستان نے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کی جو آئندہ بھی جاری رکھیں گے تاہم پاکستان کے مثبت رو ئیے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی ستائش کی۔

شیئر: