Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیناسونک پی 91 انڈیا میں لانچ

پیناسونک کمپنی نے اپنی پی سیریز کا نیا اسمارٹ فون پی 91 انڈیا میں لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، کاڈ کورمیڈیا ٹیک پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا  بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ پورٹریٹ ، پروفیشنل ، کیو آر کوڈز ، سین فریم اور ڈیٹیکٹ سین جیسے موڈز کو کیمرے میں شامل کیا گیا ہے۔کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں ڈوئل سم سپورٹ ، ۴ جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کی ببیٹری 2500 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔فون کو کالے ، گولڈ اور نیلے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔فون کی قیمت  6490 ہندوستانی روپے ہے۔
 
 

شیئر: