Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ انڈر19 : پاکستان اور افغانستان فائنل میں پہنچ گئے

 
کوالالمپور: افغانستان کی ٹیم نے ہند کو اپ سیٹ شکست دینے والی نیپالی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔اے سی سی انڈر19 ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔جمعہ کو کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے 7 وکٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیپال کی ٹیم 28 اوورز میں صرف 103رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، انیل ساہا نے ففٹی بنائی، ان کے سوا کوئی بیٹسمین ڈبل فگر میں پہنچ سکا۔ افغانستان کے مجیب نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز پر6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، قیس احمد نے2 وکٹیں لےں۔افغانستان نے 18 اوورز میں ایک وکٹ پر 94 رنز بنائے تھے کہ بارش نے مداخلت کردی۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر افغان ٹیم نے مزید 2 وکٹیں گنواکر 20.3 اوور میں ہدف حاصل کر لیا، اوپنر رحمان اللہ نے 71رنز بنا کر ٹاپ اسکور ر رہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میں ناقابل شکست بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ پر 2 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین فیصلہ کن مقابلہ 19 نومبر کو ہو گا۔ ایونٹ کے لیگ میچ میں افغانستان کی ٹیم گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے مات دے چکی ہے۔ 

شیئر: