Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے سے استثنی کا معاہدہ

وزرائے خارجہ نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس موقع پر معاہدے پر دستخط کیے۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب اور پاکستان کی حکومت کے درمیان  سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے مختصر قیام کے ویزے کی  شرائط سے باہمی استثنی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی شرائط سے استنثی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔‘
دونوں وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ اقدام اعلی سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید آسان بنائے گا۔ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دیرینہ اور برادرانہ سٹریٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

شیئر: