Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی ابحر کے گڑھے سے متاثرسعودی کا میونسپلٹی سے مطالبہ

جدہ .... جدہ کے ایک سعودی شہری نے شمالی ابحر کی ایک سڑک پر گہرے کھڈ میں گاڑی گرنے پر ہونے والے نقصان کی تلافی کا میونسپلٹی سے مطالبہ کردیا۔ مقامی شہری نے الوئام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ابحر کے ایک روڈ سے گزر رہا تھااچانک ایک گڑھا سامنے آگیا ۔ اس نے بچنے کی کوشش کی جس سے اس کی گاڑی کو بھاری نقصان پہنچا۔ گاڑی کا نچلا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا اور سامنے والے حصے کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ اس نے بتایا کہ وہ میونسپلٹی یا جو بھی اس گڑھے کا ذمہ دار ہو اس سے اول تو گڑھا پاٹنے ، دوم خود کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ دینے کا طلب گار ہے۔
 

شیئر: