Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کا حسن گہنا گیا،سعد رفیق

لاہور .. وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ر یلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے۔ اسے 30 برس پہلے بن جانا چاہئے تھا۔ میں نے کراچی میں ٹرام میں سفر کیا ہے۔کراچی کا حسن گہنا ہوا اور شہر کو مسائل سے اٹا د یکھتاہوں تو دکھ ہوتا ہے۔ حکومت سندھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کا کباڑ خانہ درست کیاہے ۔ کراچی سرکلر ریلوے پر بھرپور تعاون کریں گے مگر عجلت میں قوم کا نقصان نہیں کریں گے۔ سرکلر ریلوے روٹ پر تجاوزات ہٹانا میرا کام نہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کھڑے ہو کر سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں مگر سیاسی دباو میں آئیں گے اور نہ عجلت میں فیصلوں کو بلڈوز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور مین لائن کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کو کے سی آر فزیبلٹی کا حصہ ہونا چاہئیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کنٹینر اور ٹرالر کراچی والوں کی جان اسی وقت چھوڑیں گے جب ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کے ذریعے فریٹ کی ٹرانسپورٹیشن ہو گی۔ صرف سرکلر ریلوے سے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چا ہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمارا عظیم دوست ہے، اس کی سرمایہ کاری پر شکرگزار ہیں مگر قرض اتنا ہی لینا چاہئیے جو ہماری لئے نقصان دہ نہ ہو۔ اپنی آنے والی نسلوں پر بوجھ چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔ 

شیئر: