Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع رافیل سودے کی وضاحت کریں، راہول

نئی دہلی۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے رافیل جنگی طیارہ سودے کے سلسلے میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن سے 3سوال پوچھے اور کہا کہ انہیں اس بارے میں پوری معلومات دینی چاہئے۔ کانگریس کے نائب صدر نے سیتا رمن سے پوچھا کہ وزیر اعظم نے کس وجہ سے ہوا بازی امور کی ماہر سرکاری شعبہ کی تجربہ کار کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو نظر انداز کرکے ایک ایسے صنعت کار کو ان طیاروں کا ٹھیکہ دیدیا جنہیں اس شعبے کا تجربہ نہیں ۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ اس سودے میں اصول و ضوابط کی ہر طرح سے خلاف ورزی کی گئی ہے اور ایک صنعتکار کو 30ہزار کروڑ روپے کا ٹھیکہ دینے کیلئے پہلے سے چل رہے معاملات کو تبدیل کردیاگیا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ مودی کے دور حکومت میں ایک بھی رافیل طیارہ ملک میں پہنچے گا۔

شیئر: