Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان میں متعدد پاکستانیوں سمیت مزید 20تارکین وطن ترکی بھیج دئیے گئے

ایتھنز۔۔۔ایتھنز حکومت نے یورپ کی بیرونی سرحدوں کے نگران ادارے ’فرنٹیکس‘ کے تعاون سے مزید 20تارکین وطن کو یونان سے ملک بدر کر کے ترکی بھیج دیا ۔ یونانی پولیس نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اسی معاہدے کے مطابق مزید 20 تارکین وطن کو یونان سے واپس ترکی بھیجا گیا۔ترکی بھیجے جانے والے تارکین وطن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور شمالی افریقی ممالک سے تھا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونان سے ملک بدر کیے گئے ان افراد میں سے10 تارکین وطن کی یونانی حکام کو جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں جبکہ باقی 10افراد نے اپنی پناہ کی درخواستیں واپس لے لی تھیں۔ان 20 افراد کو یونانی جزیرے لیسبوس سے ترکی کے ساحلی شہر ڈکیلی میں قائم پناہ گزینوںکے مرکز بھیج دیا گیا۔مارچ  2016 میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ترک ساحلوں سے بحیرہ روم کے سمندری راستوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یونانی جزیروں پر آنیوالے تارکین وطن کو واپس ترکی بھیج دیا جاتا ہے۔ اب تک اس معاہدے کے تحت 1443 پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں زیادہ تعداد پاکستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی ہے۔

شیئر: