Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا میں تشدد کے واقعات بڑھ گئے ،ریحام خان

پشاور ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سا بق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کے پی کے میں بچے غیر محفوظ ہیں ۔ صوبے میں تعلیم کی کمی ‘ بے روزگاری اور تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعہ کا وزیر اعلی پرویز خٹک کو فوری نوٹس لینا چاہئے تھا مگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ۔ صوبائی حکومت دباو کے باعث خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کا بل بھی پاس نہیں کرا سکی ۔صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ اور بے یقینی کی صورت حال سے دوچار ہیں۔ ریحام خان نے کہاکہ کرپشن چھپانے اور ٹیکس نہ دینے پر سب کے خلاف یکساں کارروائی ہونی چاہئے تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملک آگے بڑھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر سے فلاحی کام نہیں کر سکتی تھی اب فلاحی کاموں میں مصروف ہوں خود کو خدمت خلق کے لئے وقف کر دیا ۔ 

شیئر: