Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ کی تیسری سہ ماہی کی5نمایاں خوبیاں کیا؟

جدہ.... 2017ءقومی بجٹ کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ سے 5اہم حقائق اجاگر ہوئے ہیں۔ پہلی بات تو یہ سامنے آئی ہے کہ سعودی معیشت صاف شفاف شکل میں آگے بڑھ رہی ہے۔ دوسرا نکتہ یہ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ قومی بجٹ کے 44فیصد اخراجات عوامی خدمات کی مد میں خرچ ہوئے ہیں۔ تیسرا پہلو یہ ظاہر ہوا ہے کہ تیل کے سوا ذرائع سے ہونے والی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ اضافہ 142.1ارب ریال ہے۔ چوتھا اہم نکتہ یہ ہے کہ ابتدائی 9ماہ کی آمدنی میں 23فیصد اضافہ ہوا۔450.1ارب ریال کی زیادہ آمدنی ہوئی۔5ویں اہم بات یہ ہوئی کہ بجٹ خسارے میں 40فیصد کمی ہوئی۔
 

شیئر: