Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کی جیل سے30افراد بازیاب

  کابل ... افغان اور غیر ملکی اسپیشل فورسز نے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کی جیل پر چھاپہ مار کر 30 افراد کو بازیاب کرا لیا ۔ ان میں4بچے اور 2پولیس اہلکار شامل ہیں۔طالبان نے ان افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا جو حکومت کی مدد کرنے یا ان کے خاندان کے کسی فرد کا تعلق افغان فوجیوں یا پولیس اہلکاروں سے تھا۔طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ جن افراد کو بازیاب کرایا گیا وہ جرائم پیشہ عناصر تھے انہیں مختلف الزامات کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا ۔ ان کے مقدمات کی ابھی سماعت ہونا باقی تھی۔جیل میں کوئی ایسا شخص بند نہیں تھا جس کا تعلق دشمن سے تھا جہاں انہیں رکھا گیا وہاں مناسب سیکیورٹی نہیں تھی۔

شیئر: