سماعت کے لیے خصوصی ضرورتوں کے حامل افراد کے لیے ٹوئرگائڈزکی تربیت
جدہ میں ٹور گائیڈز کوآپریٹیو سوسائٹی نے سعودی ایسوسی ایشن فار ہیرئنگ امپیئرمنٹ کے تعاون اور وزارت ثقافت کی سرپرستی سے ایک تربیتی اور فیلڈ پروگرام کا انعقاد کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹور گائیڈز کو ابلاغی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ سماعت سے محروم افراد کے ساتھ موثر انداز میں بات چیت کر سکیں اور معاشرے کے تمام افراد کے لیے ثقافتی و تاریخی تجربات تک رسائی کو آسان اور بہتر بنا سکیں۔
یہ پروگرام جدہ تاریخیہ ڈسٹرکٹ میں ہوا جہاں لائسنس یافتہ ٹور گائیڈز اور سماعت کی معذوری کا شکار متعدد افراد کو ایک ساتھ لایا گیا۔
یہ اقدام ٹور گائیڈنس کے شعبے کو مزید فروغ دینے اور وزیٹرز کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ کاوش سعودی وژن 2030 کے ان اہداف کے عین مطابق ہے جن کا مقصد معیار زندگی کو بلند کرنا اور تمام سیاحتی مقامات تک جامع و بلاتفریق رسائی کو فروغ دینا ہے۔
