Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استاد معاشرے کا محترم کردار ہے، تصدق گیلانی

    ریاض ( ذکاء اللہ محسن) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ الریاض میں اساتذہ کیلئے"Effective Teaching"کے عنوان سے ایک منفرد تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ معروف موٹیویشنل ا سپیکر اور بزم ِریاض کے صدر تصدق گیلانی نے اساتذۂ کرام کو موثر اندازِتعلیم اپنانے کیلئے رائج جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔
     انہوں نے کہا کہ استاد معاشرہ ساز اور انتہائی محترم کردار ہے جو طلبا کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار کرتا ہے لہٰذا سب سے پہلے استاد کو معاشرے میں اس کا جائز مقام ملنا چاہئیے۔ استاد کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ طلبا کے ساتھ انتہائی محبت، شفقت اور عزت کا برتاؤکرے۔ تصدق گیلانی نے جدید تحقیقات کی روشنی میں اساتذۂ کرام کو اپنے اندازِ تعلیم میں موثر تبدیلی کے حوالے سے اہم نقاط کو اجاگر کیا اوربڑی سیر حاصل گفتگو کی۔
    سینیئر ٹیچر عبدالرزاق قریشی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ بوائز ونگ2 کے نگران سعادت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وائس پرنسپل گوھر رفیق نے اپنے صدارتی خطاب میں اس منفرد تربیتی نشست کو اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے اسے بے حد سراہا۔ انہوں نے پرنسپل طاہر رضا عابد کی اس حوالے سے کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیئر: