Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کی عوام رابطہ مہم کا چوتھا مرحلہ

اسلام آباد...تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے چوتھے مرحلے کا اعلان کر تے ہوئے حافظ آباد, مانسہرہ اور لیہ کے بعد مزید جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔24 نومبر کو حافظ آباد جبکہ 26 نومبر کو مانسہرہ میں میدان سجے گا۔4 دسمبر کو لیہ جانے سے پہلے کپتان 3 دسمبر کو چشتیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔جڑانوالہ اور شیخوپورہ میں کپتان کا فقیدالمثال استقبال بالترتیب 8 اور 10 دسمبر کو کیا جائے گا۔9 دسمبر کو عمران خان اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں قبائلی عوام کو مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔ تبدیلی کا قافلہ 15 دسمبر کو اوکاڑہ پہنچے گا جہاں کپتان تاریخی خطاب کریں گے ۔عوامی رابطہ مہم کے چوتھے مرحلے میں پوری توجہ نواز شریف کی کرپشن پر مرکوز کی جائے گی۔نواز شریف کی جانب سے معصومیت اور نظریاتی سیاست کے دعووں کی حقیقت قوم کو بتائی جائے گی۔ فواد چوہدری کی سربراہی میں قائم کمیٹی نواز شریف کی کرپشن پر مواد اکٹھا کرے گی۔چوتھے مرحلے کیلئے نئی دستاویزی فلمیں تیار کی جائیں گی۔سماجی میڈیا پر بھی کرپشن کی ہوشربا داستانوں کو عام کیا جائے گا۔

شیئر: