Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے مرحلے میں 55فیصدپولنگ، مشینوں میں گڑبڑاورہنگامے

لکھنؤ۔۔۔۔۔اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ تقریباً55فیصد رہی ۔ ریاستی الیکشن کمشنر ایس کے اگروال نے بتایا کہ صبح ساڑھے 7بجے سے شام 5بجے تک 55فیصد ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ بدایوں کے پولنگ اسٹیشن پربیلٹ پیپر سے چھیڑ چھاڑ سے وہاں دوبارہ الیکشن کرایا جائیگا۔ شاملی میں آزاد امید وار انجانا بنسل نے لنچ پیکٹ پر اپنا انتخابی نشان پرنٹ کراکر تقسیم کروایا۔ ماڈل ضابطہ خلاف ورزی کے الزام میں ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 90لاکھ ووٹرز تھے۔ 4325نشستوں کیلئے 26 ہزار314امیدوار قسمت آزما رہے تھے۔اس موقع پر ای وی ایم مشینوں کی گڑبڑ کی شکایات موصول ہوئیں۔میرٹھ میں ووٹرفہرستوں سے نام غائب ہونے پر عوام نے ہنگامہ برپا کیا جس پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

شیئر: