Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ،بسوں کی ریس نے بچی کی جان لے لی

کراچی .. کراچی میں کی مصروف ایم اے جناح روڈ پر بسو ں کی ریس نے5 سالہ بچی کی جان لے لی۔ اطلاعات کے مطابق والد اپنی بچی کو اسکول چھوڑے جا رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔پولیس حکام نے بتایا 2 مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں، دونوں بسیں جیسے ہی ماما پارسی اسکول کے قریب پہنچیں ایک بس نے سڑک کی غلط سائیڈ سے دوسری بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے 5 سالہ بچی سکینہ اور اس کے والد زخمی ہو ئے۔ دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی چل بسی۔ سکینہ والدین کی اکلوتی اولاد تھی۔ والد کے مطابق کل بچی کی سالگرہ تھی۔واقعہ کے بعد علاقے کے لوگ مشتعل ہوگئے ۔ دونوں بسوں کو آگ لگا دی گئی۔پولیس نے احتجاج کرنے والے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ 

شیئر: