Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپڑوں کے رنگ اور چمک کیسے برقرار رکھیں ؟

کپڑے دھونے سے پہلے ان کے بٹن زپ وغیرہ بندکر دیں تاکہ وہ آپس میں نہ الجھیں۔ کپڑوں کو بے رنگ ہونے سے بچانے کیلئے انہیں اُلٹا کرکے دھوئیں اور سکھائیں۔ پہلی بار گہرے رنگ کے کپڑے دھوتے وقت ٹھنڈے پانی میں نمک ملا لیں اس سے کپڑوں کا رنگ پکاہوتا ہے۔ گہرے رنگ کے کپڑے جوکئی بار دھلے ہوں ان میں چمک لانے کیلئے بھی یہ عمل موزوں ہے۔
 سفید کپڑوں کی پیلا ہٹ دور کرنے کیلئے کپڑوں کودھونے کے بعد پانی میں تھوڑا سالیموں نچوڑلیں اور اس پانی  میں کپڑے کھنگالیں اور نچوڑ کرسکھائیں . جب ریشمی سفید کپڑے کھنگالیں توسفید سرکہ یانمک ملا لیں اور سائے میں خشک کریں۔
مزید پڑھیں:انسانی مزاج رنگوں سے متاثر ہوتا ہے!
 
 
 

شیئر: