Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فکسنگ تحقیقات: پاکستان کیساتھ تعاون کرنے سے بنگلہ دیش کا انکار

 
  کراچی:بنگلہ دیش نے فکسنگ کیس میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار کر دیا۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچز ان دنوں مختلف گراونڈز پر جاری ہے۔ یہ ایونٹ ابتدا ءسے ہی فکسنگ مسائل میں الجھا رہا جس کی وجہ سے ماضی میں اسے روک دیا گیا بعدازاں دوبارہ انعقاد ہونے لگا۔ اسی ایونٹ کے دوران ناصر جمشید بھی اسکینڈل میں پھنسے تھے تو ان کا پاسپورٹ تک ضبط کر لیا گیا تھا جبکہ پی ایس ایل فکسنگ تنازع کا مرکزی کردار بھی ناصرکو ہی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ناگپور ٹیسٹ : ہند نے سری لنکا کے خلاف 610/6رنز بنا ڈالے
گزشتہ برس بی پی ایل کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر کو اس ٹریپ میں پھانسنے کی بھی کوشش ہوئی تھی، جاری ایونٹ کے دوران بھی کئی بکیز کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جوئے کی وجہ سے ہی ایک قتل بھی ہو چکا ، اس سے صاف ظاہر ہے کہ معاملات اب بھی ٹھیک نہیں ہو سکے، یہ سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی پی سی بی نے رواں سال کیلئے کئی کھلاڑیوں کو این او سی دیا جو ان دنوں ایکشن میں نظر آ رہے ہیں،ان میں شعیب ملک، فخر زمان، حسن علی، محمد عامر،جنید خان، بابر اعظم، محمد رضوان و دیگر شامل ہیں۔ سابق آل راونڈر شاہد آفریدی بھی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور شاداب خان سمیت بعض کرکٹرز نے اپنے معاہدے ختم کر دیے تھے۔ 
مزید پڑھیں:سابق فٹبالر میراڈونا کا بیٹیوں پر چوری کا الزام
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس پی ایس ایل کے دوران سامنے آنے والے فکسنگ اسکینڈل کے تانے بانے بنگلہ دیش لیگ سے بھی ملتے ہیں، اسی کے دوران بعض کھلاڑیوں سے سٹے بازوں نے رابطے کیے۔اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ ابھی ہماری جو تحقیقات ہوئیں انھیں مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا خیال ہے کہ پلیئرز بنگلہ دیش لیگ میں کھیلے تو وہاں پر کچھ گڑبڑ ہوئی ہے۔ہم نے بنگلہ دیش بورڈ سے کہا کہ ہم اپنے پلیئرز کے بارے میں تحقیقات کرنا چاہتے ہیں چونکہ ایسا آپ کے گراونڈز میں ہوا لہذا ہمیں ثبوت دیں۔
مزید پڑھیں: کرسیٹانو رونالڈر کو کلب کی جانب سے اسپورٹس کار کا تحفہ
انھوں نے جواب دیا کہ پہلی بات تو یہ کہ آپ ہماری لیگ کے بارے میں کوئی تحقیقات نہیں کر سکتے،آپ ہم سے کچھ مانگیں گے تو بھی ہم آپ کو کچھ نہیں دیں گے، ہماری لیگ پر کوئی داغ آئے کوئی بات ہو تو آپ ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔ یہ آپ کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا۔
 
 

شیئر: