Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12سال سے کم عمر لڑکی سے زیادتی پر سزائے موت

نئی دہلی۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش حکومت نے 12سال سے کم عمر کی لڑکیوں سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی کی سزا دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت نے زیادتی کے مجرموں کو سزا اور جرمانوں میں اضافہ کی بھی منظوری دی ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں سفارش کی گئی تھی کہ 12سال کی لڑکی سے زیادتی یا اجتماعی زیادتی کے مجرموں کوسزائے موت دی جائے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ376زیادتی اور 376(ڈی) اجتماعی زیادتی میں تبدیلی کی سفارش کو منظوری دی گئی ہے۔ مذکورہ دونوں دفعات میں مجرم کو پھانسی کی سزا دینے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین سے چھیڑ خوانی اور انہیں گھورنے جیسے معاملات میں ملزم پر سزا کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

شیئر: