Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہندردھونی کی کشمیر آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

 
بارہ مولا: وادی کشمیر میں ہندوستانی فوج کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب مہندرسنگھ دھونی کی بحیثیت مہمان خصوصی کشمیر آمد کے موقع پر 'بوم بوم آفریدی' کے نعرے لگ گئے۔ضلع بارہ مولا کے علاقے میں ہندوستانی فوج نے چنار کرکٹ پریمیئر لیگ میں سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کو بطور مہمان خصوصی بلایا تھا۔ہندوستانی فوج کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل رینک کے حامل دھونی کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی لیکن حکام کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب وہاں موجود نوجوانوں نے اسٹار کرکٹر کی موجودگی میں بوم بوم آفریدی کے نعرے لگانے شروع کردیے اور ایک ویڈیو نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔اس موقع پر جب 36 سالہ دھونی سے پاکستان اور ہندکے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب ہم پاکستان اور ہند کے درمیان کرکٹ سیریز کی بات کرتے ہیں تو یہ کھیلوں سے بڑھ کر ہے کیونکہ اس میں سیاسی اور سفارتی فیصلوں کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک ہند مقابلوں کو محض کھیل کہنا غلط ہے کیونکہ اس سے ہند کو بڑی تعداد میں معاشی فائدہ حاصل ہوتا ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا فیصلہ ہمیں حکومتوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔

شیئر: