Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی موسیقار یانی کنسرٹ کیلئے جدہ پہنچ گیا

ریاض.... معروف عالمی موسیقار یانی نے منگل کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ وہ سعودی عرب میں 4پروگرام کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے عربی زبان سیکھنے لگا ہوں جلد کامیاب ہو جاﺅں گا۔ جدہ پہنچنے پر زبردست پذیرائی ہوئی۔ اس سے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور انکی بیٹی ”ناقابل یقین سفر“ پر بالآخر وہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ یانی نے بتایا کہ اسکی بیٹی کرسٹائن بھی ضد کرکے ہمراہ جدہ آئی ہے۔ اسے یقین تھا کہ جدہ میں اسکے والد کا پروگرام تاریخی ہوگا۔ وہ لاس اینجلس سے فلوریڈا اور وہاں سے جدہ کے سفر پر روانہ ہوئی۔ یانی 30نومبر کو کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں پہلا پروگرام کرینگے۔ دوسرا پروگرام یکم دسمبر کو جدہ میں ہوگا جبکہ 2پروگرام 3اور 4دسمبر کو ریاض میں منعقد ہونگے۔ چاروں پروگراموں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ تقریبات کا اہتمام محکمہ تفریح کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: