Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانوں میں کلیدی عہدوں پر خواتین کی تقرری کی تجویز نامنظور

ریاض.... سعودی مجلس شوریٰ نے واضح کیا ہے کہ سعودی خواتین کو سفارتخانوں میں کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کیلئے پیش کردہ قرار داد کا مسودہ ایک ووٹ سے نامنظور ہوگیا۔ ووٹنگ منگل کے اجلاس میں کی گئی۔ دوسری جانب رکن شوریٰ ڈاکٹر زینب ابوطالب نے ایوان شوریٰ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح حرمین شریفین میں زائرین کی خدمت کیلئے مرد حضرات تعینات ہیں اسی طرح زائر خواتین کو دینی اسباق دینے کیلئے اسلامیات کی ماہر خواتین متعین کی جائیں۔ دریں اثناءمحمد العقلا نے حرمین شریفین کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنا انتظامی ڈھانچہ ازسرنو ترتیب دے۔ ڈاکٹر محمد العباس نے انتظامیہ سے عملے کی تعداد پر نظرثانی کیلئے کہا ۔ ایک اور رکن محمد العلی نے توجہ دلائی کہ حرمین شریفین میں اصلاح و مرمت کے لئے مامور عملہ کم ہے۔ 

شیئر: