Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائداعظم ٹرافی کے سپر8 مرحلے کا آغاز3دسمبر سے ہوگا

  لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے سپر 8 مرحلے کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت اب اس ٹورنامنٹ کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق 27 نومبر کو مکمل ہونا تھا جس کے بعد قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا سپر8 مرحلہ 29 نومبر کو شروع ہونا تھا لیکن اسلام آباد دھرنے کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنا پڑے جس کی وجہ سے قائد اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ بھی متاثر ہوا۔ قائد اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ اب 3دسمبر کو شروع ہو گا۔پہلے مرحلے میں 3 دسمبر سے 6 دسمبر تک 4 میچز کھیلے جائیں گے، سوئی ناردرن اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی، لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس یو بی ایل گراونڈ نمبر 1 کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔اسی طرح یو بی ایل اور سوئی سدرن گیس کا مقابلہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد جبکہ کے آر ایل اور واپڈا کا میچ اسٹیٹ بینک گراونڈ کراچی میں ہو گا۔ دوسرے مرحلے کے میچز 9 دسمبر جبکہ تیسرے مرحلے میں 15 دسمبر سے میچز کھیلے جائیں گے۔فائنل 21سے25 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔

شیئر: