Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی منظوری دے دی

کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض میں منعقد ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے منگل کو سعودی عرب اور جمہوریہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفامہتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی ہے۔
کابینہ کا اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منگل کو ریاض میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں ارکین کابینہ کو رشین فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
مقامی سطح پر کابینہ نے مملکت کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہیں۔
ان ترقیاتی منصوبوں کا مقصد سعودی شہریوں اور مقیمین کے لیے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔
اجلاس نے مختلف ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کرنے اور مقامی سطے پر مختلف اعلی عہدیداروں کی ترقی کی بھی منظوری دی ہے۔

 

شیئر: