Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دارلحکومت ریاض میں ’چیک یور ہیلتھ‘ انیشیٹیو کا آغاز

جسمانی صحت سے متعلق مکمل چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے مملکت میں اپنی نوعیت کے پہلے ماڈل ’چیک یور ہیلتھ‘ انیشییٹو کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اس کا آغاز ریاض کے تمام طبی مراکز میں کیا جائے گا جہاں جسمانی صحت کے حوالے سے مکمل چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
صحت اقدام کا مقصد ’صحت مند معاشرے‘ اور پائیدار معیار زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے تحت ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
انیشیٹیو کے تحت بنیادی صحت خدمات کی مستقل بنیادوں پر فراہمی  اور بروقت تشخص کے عمل کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔
صحت مراکز میں مختلف ٹریکس مخصوص کیے گئے ہیں جبکہ موبائل صحت ماڈلز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

صحت معائنہ کے لیے مختلف ٹریکس کا تعین کیا گیا ہے جن میں شوگر، بلڈ پریشر، مٹاپا، چکنائی کے مسائل، قولون اور چھاتی کا کینسر  ہڈیوں کا بھربھرا پن وغیرہ شامل ہیں۔
صحت اقدام کے تحت چیک اپ کےلیے ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے وقت کی بکنگ کی جاسکے گی۔

واضح رہے ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی قومی کمپنی ہے جومکمل صحت خدمات کا احاطہ کرتی ہے اس وقت 20 سے زائد صحت مراکز میں یہ خدمات فراہم کی گئی ہے ۔
اس کے دائرہ عمل کو مملکت کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس سہولت سے مستفیض ہو سکیں۔

 

شیئر: