Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی بلدیاتی انتخابات کے بعد لگیں گے’’ بجلی کے جھٹکے‘‘

لکھنؤ۔۔۔۔۔یوگی حکومت مشن پاور فار آل کے تحت اکتوبر 2018ء تک ریاست کے تمام گھروں میں 24گھنٹے بجلی فراہم کرانے کے منصوبے پر کام جاری ہے لیکن جلد ہی یوپی کے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگنے والا ہے۔ 29نومبر کو میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد بجلی صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ ہو سکتاہے۔ اس وقت محکمہ بجلی 75ہزار کروڑ کے خسارے میں چل رہا ہے۔ محکمہ نے بجلی کی ریگولیٹری بڑھانے کی تجویز پیش کی جس پر کمیشن نے اتفاق کرلیا ہے۔ ریگولیٹری کمیشن نے واضح کیا کہ بجلی کمپنیوں کی طرف سے بھیجی گئی تجویز کے تحت دیہی ، شہری اور صنعتی علاقوں میں بجلی کی شرح میں اضافہ کیا جائیگا۔

شیئر: