شہزادہ فیصل بن فرحان سے قبرص اور یورپی یونین کے وزراء کا رابطہ
دونوں رہنماوں سے علاقائی اورعالمی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جمہوریہ قبرص کے وزیرخارجہ اور یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے امورخارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کو یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور،سیکیورٹی وسیاسی پالیسی اوریورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالس نے ٹیلی فون پررابط کیا اور مختلف امور زیر بحث آئے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمہوریہ قبرص کے وزیرخارجہ ڈاکٹر کانسٹینٹینوس کومبوس نے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور ہونے والی پیش رفت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔