جسمانی اعضا عطیہ کرنے پر 200 سعودی شہریوں کے لیے شاہی تمغہ
عطیہ کرنے والوں کوتیسرے درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دیا جائے گا(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 200 سعودی شہریوں کو جسمانی اعضاء عطیہ کرنے پر تیسرے درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے‘کے مطابق جاری شاہی فرمان میں ان سعودی شہریوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی رضا سے مرنے یا دماغی طورپر مردہ قرار دیے جانے کے بعد جسمانی اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دی ہے۔
جسمانی اعضاء عطیہ کرنے والے 200 سو شہریوں میں 56 سعودی خواتین جبکہ باقی مرد ہیں جنہوں نے اپنی رضا سے انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے مملکت میں متعدد بارخون کا عطیہ کرنے والوں کو بھی شاہی تمغے سے نوازا جاتا ہے جبکہ وہ افراد جو اپنی زندگی میں ہی بعدازمرگ یا دماغی طورپر مردہ قرار diy جانے کی صورت میں اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کرتے ہیں انہیں بھی شاہی تمغے سے نوازا جاتا ہے۔