Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب بھی آزاد نہیں ، ہادیہ

چنئی۔۔۔۔۔ کیرالہ کی نومسلم لڑکی ہادیہ کو سپریم کورٹ نے کالج جاکر اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دیدی تاہم ہادیہ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی آزاد نہیں ، میں نے جو کچھ مانگا وہ نہیں ملا، میں اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہوں ۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ہادیہ کو والدین سے آزاد کرتے ہوئے سلیم میں واقع شیوراج ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے ڈین کو ہادیہ کا سرپرست مقرر کیا اور انہیں کسی بھی طرح کے مسائل کیلئے عدالت کا رخ کرنے کی اجازت دی ہے۔ کورٹ نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہادیہ کے ساتھ دیگر طالبعلموں جیسا برتاؤ کریں ۔

شیئر: