Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئس سفارتکاروں کے غزہ میں داخلے پر اسرائیلی پابندی

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ اسرائیل نے حماس کی قیادت سے ملاقات کرنے پر سوئس سفارتکاروں پر تاحکم ثانی غزہ کی پٹی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لبرمین نے گزشتہ روز یہ حکم جاری کیا جس کے بعد سوئس سفارتکار اسرائیلی علاقے سے گزر کر غزہ کی پٹی کی جانب نہیں جا سکیں گے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ جب تک سوئس حکام کی جانب سے وضاحت نہیں کر دی جاتی، اس وقت تک یہ حکم برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ایلچی جولین تھونی نے منگل کو غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار سے ملاقات کی تھی۔
 

شیئر: